15 جون 2009 - 19:30

آج پورے ایران میں عید الاضحی مذہبی عقیدت اورجوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے تہران میں نماز عیدعید الاضحی آیت اللہ سید احمد خاتمی کی امامت میں منعقد ہوئی ۔

ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں نماز عید کے اجتماعات منعقد کیے جارہے ہیں جس میں قربانی کے فلسفہ پر روشنی ڈالی جارہی ہے۔ خطیب نماز عید الاضحی نے ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کےخلاف بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کی قرارداد کو سیاسی اور بے معنی قراردیا انھوں نے کہا کہ اس قرارداد سے واضح ہوگیا ہے کہ بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی بڑی طاقتوں کے دباؤ میں آکر اپنی اصلی ذمہ داریوں کو بھی بھول گئی ہے انھوں نے کہا کہ وہ بین الاقوامی ادارے جو بڑی طاقتوں کی مرضی کے مطابق کام کررہے ہیں ان کا وجودی فلسفہ ختم ہوگيا ہے۔